6 فروری 2015 - 13:42
دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سے اسلام کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سے اسلام کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے قومی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو اسلام سے منسوب کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے سیکڑوں افراد شریک تھے۔ امریکی صدر نے تقریب سے خطاب میں، داعش دہشتگرد گروہ کی تشکیل میں اپنے ملک کے کردار کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ داعش جیسے گروہ جو مذہب کے نام پر تشدد کے مرتکب ہوئے ہیں، اسلامی عقیدے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے داعش کو ایک سفاک اور شیطانی فرقہ قرار دیا، جس کے کارکن مذہب کے نام پر اقلیتوں پر ظلم اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہیں۔صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب نہیں ہے، جس میں انتہاپسندوں نے اپنے طرزعمل کی مناسبت سے تحریف کی ہے، بلکہ ایسا دوسرے مذاہب میں بھی کیا گیا ہے۔
اوباما نے کہا کہ ہمیں یادکرنا چاہیے کہ صلیبی جنگوں اور انکوئزیشن کے دوران لوگوں نے مسیحیت کے نام پر کس قدر خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ امریکی صدر کا کہناتھا کہ ہمارے اپنے ملک میں غلامی اور سیاہ فام قوموں کے ساتھ نسل پرستی کو بھی مسیحیت کے نام پر اکثر جائز قرار دیا گیاہے ۔انہوں نے ایک بار پھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ انتہاپسندی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے سے گریز کریں۔

.......

/169